11 نومبر 2017 - 09:38
برطانوی اپوزیشن کا ملکہ الزبتھ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا انکشاف کیا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔لیبر پارٹی کے شیدو نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح نادم اور شرمندہ ہونے پر مجبورکیا ہے۔

.......

/169